عراق

داعشی عناصر کا، موصل سے شام کی جانب فرار

رپورٹ کے مطابق موصل کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اتوار کو انکشاف کیا کہ داعشی عناصر ایک سو ساٹھ گاڑیوں کے ذریعے جو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھیں عراق کے شہر موصل سے شام کی جانب فرار کر گئے ہیں- اس سیکورٹی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ان میں سے بیشتر کا تعلق عرب ملکوں سے تھا اور یہ دہشت گرد صوبہ نینوا کے البعاج علاقے سے شام کی طرف فرار کر گئے ہیں-

اس سے قبل عراقی فوج کے ایک سینئر عہدیدار محمد البیضانی نے کہاتھا کہ داعش کے بعض سرغنے خفیہ طور پر موصل میں اپنے گھر کے سامان فروخت کرکے شام کی طرف بھاگ گئے ہیں- حال ہی میں عراق میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی اور صوبہ صلاح الدین اور جنوبی موصل میں القیارہ ایئربیس کو آزاد کرانے کی کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردوں کو پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ان علاقوں سے فرار کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button