پاکستان

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ رمضان توقیر کو ٹیلی فون، ڈی آئی خان واقعہ پر اظہار افسوس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ رمضان توقیر کو ٹیلی فون کیا ہے اور گذشتہ روز دوران احتجاج پیش آنے والے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کا وقوع پذیر ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، جس کا کوئی بھی دفاع نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر علامہ رمضان توقیر نے علامہ ناصر عباس کو احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ علامہ ناصر عباس اور علامہ رمضان توقیر کے درمیان تقریباً پندرہ منٹ بات ہوئی، دوران گفتگو علامہ ناصر عباس نے واقعہ پر انتہائی ناپسندگی کا اظہار کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button