پاکستان

علامہ ساجد نقوی کے دست راز ریاض حسین ترک کا شاہد شراز ی کے قتل پر جشن

شیعیت نیوز: انسان کسی انسان کی موت پر جب ہی جشن مناتا ہے جب مرنے والے انسان سے اسکی کوئی دشمنی ہو یا کوئی ذاتی چپقلش، مکتب اہلیبت علیہ سلام کی راہ قتل ہوجانے والوں پر ہم نے دشمن اہلیبت علیہ سلام کو خوش ہوتے اور جشن مناتے تو سنا تھا لیکن کسی ایسا مومن کہلانے والے کو نہیں دیکھا تھا جو اپنے مومن بھائی جو شیعہ ہونے کے جرم میں شہید ہوا تھا کے قتل پر جشن منائے اور قوم کو مبارک باد دے۔

لیکن شخصیت پرستی کے شکار چند ایسا لوگوں نے ایسا بھی کردیکھایا، ڈیرہ اسماعیل خان میں عید کے روز شہید ہونے والے شاہد شیرزای کی شہادت پر علامہ ساجد نقوی کے ڈرائیور ریاض حسین ترک نے قوم کو مبارک باد پیش کی اور ایسے الفاظ استعمال کیئے جو یہاں ہم لکھ بھی نہیں پا رہے تاہم اسکرین شارٹ میں قارئین دیکھ سکتے ہیں۔

قوم سے ہمارا سوال ہے کیا محض نظریاتی اختلا ف رکھنے پر شہید کی اس طرح سے توہین جائز ہے؟

ہم مطالبہ کرتے ہیں شیعہ علماٗ کونسل سمیت علامہ ساجد نقوی سے کہ وہ اپنے اس بدتمیز اور بدتہذیب ڈرائیور کے خلاف فوری کاروائی کریں جس نے قوم کے ایک شہید کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرکے پوری قوم کی دل آزاری کی ہے۔

riaz_hussain.jpg

 

turk1.jpg

turk.jpg

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button