سعودی عرب

یزید ابن معاویہ کے بعد ایک بار پھر شہر رسول(ص) پر حملہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے شیعہ نشین شہر قطیف میں ایک مسجد کے قریب ہوئے دو خودکش حملوں ہوئے،شہر قطیف میں مسجد العمران کے قریب کل پیر کی شام کو دو خود کش حملے کئے گئے،رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے کسی نمازی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ان خود کش حملوں کے کچھ ہی دیر بعد مدینہ منورہ میں بھی حرم مطہر پیغمبر اکرم(ص) کے قریب ایک چیک پوسٹ پر خدھماکہ سنا گیا۔

عرب ذرائع ابلا غ کے مطابق سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ مسجد نبوی میں خودکش حملے میں 4 اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شیعہ نشین علاقہ قطیف میں بم دھماکہ العمران مسجد کے قریب ہوا ہے جس کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح کو امریکہ کے قونصل خانے کے قریب بھی ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کیا گیا۔

دوسری جانب بغداد میں بھی گذشتہ روز ایک خوفناک دھماکہ ہوا جس میں ۲۰۰ سے زائد افراد شہید ہوئے ، اس سے قبل ترکی کے ائیرپورٹ پر بھی دہشتگردی کی گئی ،ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی، جبکہ حالیہ سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں میں بھی داعش ملوث نظرآرہی ہے،کیونکہ سعودی عرب کے سرحدی علاقہ داعش کا ٹرینگ سینٹر ہیں جہاں سے دہشتگرد تیارہوکر شام و عراق میں دہشگردی کررہے ہیں۔

یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ شہادت امام حسین علیہ سلام کے بعد سب سے پہلے شہر پاک مدینہ کی حرمت کو یزید ابن معاویہ نے پامالہ کیا اور روضہ رسول میں گھوڑے باندھے جبکہ یزیدی لشکر کے لئے مدینہ کے عورتوں کو دو دن تک حلال قرار دیا گیا، آج یزیدی پیروکا ر داعش نے ایک بار پھر شہر مدینہ پر حملہ کرکے حرمت روضہ رسول (ص) کو پامال کیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جبکہ داعش کے اس فعل میں آل سعود کا برابر کردار ہے کیونکہ داعش ناصر صرف انکی پھیلائی ہوئی وہابی فکر سے متاثر ہیں بلکہ اس دہشتگرد تنظیم کو دیگر اسلامی ممالک میں لڑنے کے لئے بنانے میں آل سعود کا اہم کردار رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button