سعودی عرب

سعودی عرب: جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکہ

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے پیر کی صبح امریکی قونصل خانے کے قریب شاہراہ فلسطین کے چوک میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے اپنی کمر پر بندھی خودکش جیکٹ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں مشکوک شخص ہلاک اور دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جدہ میں امریکی قونصل خانے پر دو ہزار چار میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button