مقبوضہ فلسطین

عالمی یوم قدس فلسطینیوں کے لئے ایک اہم سنگ میل

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سینیئر رہنما خالد البطش نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس امت اسلامیہ کی تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل ہے جس نے فلسطینیوں کے اندر نئی امید پیدا کی ہے-

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینیئر رہنما خالدالبطش نے منگل کو ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب اور اسلامی دنیا کا سب سے اہم مسئلہ ہے –

انہوں نے گذشتہ دس برسوں سے غزہ کے محاصرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کے فلسطینیوں کو امید ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا فلسطین کی مظلوم قوم کی مدد کے لئے اٹھ کھڑی ہوگی-

جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام علاقے میں جنگ و خونریزی کے خاتمے، امت اسلامیہ کاخون بہانے کی کارروائیوں کو بند کئے جانے، اور اسرائیل کو سب کا مشترکہ دشمن متعارف کرائے جانے کے خواہاں ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button