مشرق وسطی

شام میں فوج کی کارروائی، سو سے زائد دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے نواحی علاقوں الملاح اور اللیرمون میں کارروائی کر کے ایک سو آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک ایسے وقت میں کہ جب حلب کے علاقے میں شامی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں، حلب کے شمالی نواحی علاقے میں جبہت النصرہ کے ایک سو آٹھ دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں ان کا ایک اہم سرغنہ نورالدین زنگی بھی شامل ہے۔

درایں اثنا شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ریف دمشق میں خان الشیخ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ اور بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

شام سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق جبہۃ النصرہ اور احرار الشام کے دہشت گردوں نے شام کے شمالی صوبے حماہ کے شہر زیزون کے بجلی گھر کی مشینری چوری کر کے ترکی منتقل کر دی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی پے در پے شکستوں اور فوج کی مسلسل کامیابیوں کے بعد دہشت گرد شامی قوم پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button