ایران

ایران میں امن و سلامتی عدلیہ کے اقتدار و کوشش کا نتیجہ ہے، صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو عدلیہ کے ہفتے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں عدلیہ کی کارکردگی کی شفّافیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں امن کا تحفظ نہیں ہو سکتا مگر یہ کہ اس ملک کے عوام، خصومت کے خاتمے،مجرموں کے خلاف مہم اور معاشرے میں امن و انصاف کے قیام میں غیر جانبدار عدلیہ کے تحت ہوں۔ صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اقتصادی سلامتی بھی عدلیہ پر اعتماد کا نتیجہ ہے، کہا کہ بیرون ملک سے اگر کوئی سرمایہ ایران میں داخل ہوتا ہے تو وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں منصفانہ اور شفاف عدلیہ پر اعتماد کی بدولت ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی عدلیہ کے سابق سربراہ شہید آیۃ اللہ محمد حسین بہشتی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اور علماء اور روحانی پیشواؤں کی تاریخ میں نئی عدلیہ کے بانی شہید آیۃ اللہ بہشتی، ایک مثالی شخصیت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button