پاکستان

حکومت علامہ راجہ ناصر کے مطالبات منظور کرے، رونہ سڑکوں پر نکل آئین گے، آئی ایس او کراچی ڈویژن

شیعیت نیوز: کراچی میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر دوران مرکزی جلوس آئی ایس او کراچی کے زیر اہتمام ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا جس کی امامت مولانا سید نسیم حیدر نقوی نے کی۔ بعد نماز ظہرین ایک احتجاجی مظاہرہ پاکستان میں جاری محبان محمد آل محمد (ع) کی نسل کشی، فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم اور شام و عراق میں تکفیری گروہ کی دہشت گردی کے خلاف کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فسادی ملّا امریکہ و اسرائیل کے پالے ہوئے دہشتگرد فتنہ و فساد برپا کئے ہوئے ہیں، شہید خرم زکی اور امجد صابری کے قتل کے پیچھے انہی فسادی ملّاوں کا ہاتھ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے لیکن نواز حکومت جو کہ فرقہ وارانہ فسادی طاقتوں کی ہم نوالہ و ہم پیالہ ہے اس پر امن احتجاج پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مطالبات پر توجہ دے وگرنہ ہم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button