پاکستان

یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، نماز ظہریں ایم اے جناح روڈ پر ادا کی گئی

شیعیت نیوز: یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابو طالب علیہ سلام کی مناسبت سے کراچی میں مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین ،بچوں ،بزرگوں  نے شرکت کی، بعد از مجلس، جلوس برآمد ہوا جو باراستہ ایم اے جناح روڈ ،صدر تبت سینٹر سے ہوتا ہو ا حسینہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا، مرکزی مجلس عزا  سے خطاب علامہ ماجد رضا عابدی  نے کیا، انہوں نے سیر ت المومنین علیہ سلام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ سلام  نے وقت ضربت اپنی کامیابی کا اعلان کردیا تھاور کہا کہ خدا کی قسم آج علی کامیاب ہوگیا،گویا علی بتانا چاہتے ہیں کہ ہر انسان دنیا میں ایک مقصد و ہد ف لے کر آیا  ہے، موت کی آغوش میں جانےسے پہلے اس ہدف اور مقصد کے حصول کے لئے اپنی کوشیش کرتے رہنا چاہیئے۔

دوسری جانب جلوس جب نمائش چورنگی  پر پہنچا تو آئی ایس او  کے زیر اہتمام ایم جناح روڈ امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزاداروں کے لئے  نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا تھا، عزاداروں نے نماز باجماعت حجتُ اسلام مولانا نسیم حیدر زید ی  کی اقتداٗ میں پڑھی ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدمات کیئے گئے ہیں ،پولیس رینجرز اور اسکاوٹ کی جانب سے جلوس کی سیکورٹی بہتر بنانے کے لئے بھاری بفری بھی تعینات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button