ایران

ایران کو نشانہ بنانے کی دہشت گردانہ کوششوں کی ناکامی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں امن کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق و شام میں اپنی شکست و ناکامی کی تلافی کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کر کے ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے سے متعلق بعض ملکوں کی کوششیں، ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے سرحدی علاقوں میں ایران کے دیگر شہروں کی مانند مکمل امن پایا جاتا ہے، کہا کہ ایران، امن کے اعتبار سے اپنی سرحدوں پر دہشت گردوں کی سوچ سمجھ سے کہیں زیادہ بڑھکر نظر رکھے ہوئے ہے۔

بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے ایران کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے بعض یورپی ملکوں کو دھمکی دی اوراس پرعمل کرنے میں یہ گروہ، کامیاب بھی ہو گیا مگر ایران میں اس گروہ کے کئی عناصر کو گرفتار کر لیا گیا اور ان عناصر کی تمام سازشوں پر پانی پھر گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button