ایران

بحرین کی شاہی حکومت کا زوال شروع ہوگیا ہے: آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی

ممتاز عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ حکومت بحرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرکے اپنے زوال کا آغاز کردیا ہے۔

ایران کے مقدس شہر قم کے ممتاز عالم دین اور مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکام نے خود کو خطرناک بھنور میں پھنسا دیا ہے جس سے ان کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ شہریت سلب کرنا ایک غیر انسانی اور شیطانی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومت کو کسی کی شہریت سلب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ اگر کسی کی شہریت سلب کی جانا چاہیے تو وہ خود بحرینی حکام ہیں جن کے آباؤ اجداد سعودی عرب اور نجد سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں جبکہ شیخ عیسی قاسم پشتینی بحرینی ہیں اور ان کے آباء واجداد اور خود سب بحرینی ہیں-

آیت اللہ ناصر مکارم شیراوی نے کہا کہ بحرینی عوام کے مظاہرے اپنے حقوق بحال کرنے کے لئے ہیں اور بحرینی حکومت کو چاہیے کہ وہ پرامن مظاہروں کو تشدد میں تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے اور اسے سعودی عرب اور امریکہ کے فریب سے دور رہنا چاہیے۔

آیت اللہ سید محمود علوی گرگانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کی شاہی حکومت کو امریکہ اور برطانیہ کی آلہ کار حکومت قرار دیا ہے۔

آیت اللہ علوی گرگانی کے بیان میں آیا ہے کہ بحرین کی شاہی کی حکومت نے سعودی حکام کی ڈکٹیشن پر بحرین کے دیندار اور انقلابی عوام کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا ارتکاب کیا ہے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرکے ریڈ لائن عبور کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button