پاکستان

معروف منقبت خواں وقوال امجد صابری کے قتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی(شیعت نیوز  )ملک کے نامور قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے میں حکومتی ناکامی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مسجد شاہ خراسان سے نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنہ دیا گیا ۔ مظاہرہ میں علما و کارکنان کا بڑی تعداد شریک تھی۔شرکا نے امجد صابری کے مظلومانہ قتل اور حکومتی نااہلی کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی،علامہ عقیل موسیٰ،علامہ نشان حیدر،صغیر عابد رضوی،سہیل عباس ،ناصر حسینی سمیت دیگر نے کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہمقصود علی ڈومکینے کہا کہ امجد صابری کو حب اہلبیت اطہار علیہم السلام کی سزا دی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے اس ملک کو تختہ مشق بنا رکھا ہے۔آئے دن بے گناہ مظلوم شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے۔حکومت اور قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔کراچی جیسے پررونق شہر کودہشت گردوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں لشکر جھنگوی سمیت دیگر دہشت گرد جماعتیںآزادانہ طور پر اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کو حکومت اپنے مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔حاکمیت کے شوقین حکمران عوامی مشکلات سے انجان بنے بیٹھے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔اگر کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کاروائی کی جاتی تو آجوطن عزیز میں کافی حد تک امن قائم ہو جاتا۔یہ حقیقت روز روشن کی طرح آشکار ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی مسلح کاروائیوں کی پیچھے کالعدم مذہبی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔جب تک یہ ہاتھ نہیں کاٹے جاتے تب تک بے گناہ لا شیں گرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کراچی میں جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادہ اویس شاہ کااغوا اور امجد صابری کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔دہشت گرد عناصر نے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی کاروائیوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے ۔ان مدارس کو بند کیا جائے جہاں تکفیر کا درس اور وطن عزیزکے خلاف نفرت کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ مظاہرین نے امجد صابری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button