معروف نعت خوان اور عاشق اہلیبت ؑ امجد صابری تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شعیت نیوز: مشہور قوال اور نعت خوان امجد صابری کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے لیاقت آباد کے علاقہ میں انکی کار پر فائرنگ کی جسکے نیتجےامجد صابر ی ڈائیور سمیت شہید ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ امجد صابر ی تکفیریت مخالف اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ، آپ نعت رسول مقبول (ص) اور اہلیبت علیہ سلام کی شان میں منقبت خوانی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ و سنی دونوں مسالک میں قابل عزت سمجھے جاتے تھے، یہ بات تکفیری دہشتگردوں کی آنکھ میں کھٹک رہی تھی۔
دھیاں رہے کہ اسٹبلیشمنٹ کی پالیسی میں تبدیلی آنے کے بعد سے کالعدم تکفیری جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جسکا وہ فائدہ اُٹھا کر اپنے مخالف شخصیات کو سرعام قتل کرتے پھر رہے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، جبکہ ریاستی سرپرستی میں فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری ٹولے کی سرپرستی کی جائے گی تو اسکا نتجہ یہی نکلانا ہے، دوسری جانب دہشتگردی کے خلاف ہونے والے نام نہاد آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان سے پہلے ہی عوام کا اعتماد اُٹھ چکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی نااھل ایجنسیوں نے گذشتہ ایک ماہ سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو ‘ دفاع پاکستان کونسل ‘ کے ذریعہ ایک بار پھر اپنے سعودی آقاؤں کی ایماء پہ متحرک کردیا ھے تاکہ شیعہ ، سنی بریلویوں ، عیسائیوں اور دیگر کا قتل عام کرایا جاسکے ۔ پاک چاہنا اکنامک کوری ڈور کو تباہ کرنے کی سازش میں کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی ایجنسیوں میں مجود تکفیری دیوبندی اور آنکے پالے ھوئے دہشتگرد ( جماعت الدعوہ ، سپاہ صحابہ ، انصار الامہ ، جمعیت علماء اسلام ، لشکر جھنگوی اور دیوبندی تکفیری مدارس ملوث ھیں ) ۔