ایران

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے، علی اکبر ولایتی

عالمی ادارہ بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین کے شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریرت منسوخ کرنے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے۔

عالمی ادارہ بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین کے معروف شیعہ رہنما شیخ عیسی قا‎سم کی شہریت منسوخ کئے جانے کی خبر سے تمام عالمی اداروں کو حیرت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم آل خلیفہ حکومت، اپنا غیر قانونی وجود جاری رکھنے کے لئے ہر طرح کے طریقوں پر عمل کر رہی ہے جن میں بحرینی عوام کو تشدد کا نشانہ بنانا، شیعہ و سنّی فرقہ واریت کی کوشش اور لوگوں کا بہیمانہ قتل عام کرنا شامل ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اور اس کی حمایت کرنے والے علاقائی و غیر علاقائی ممالک، بحرینی قوم کی استقامت کے عزم و ارادے کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور بحرینی عوام کے صبر و استقامت کے نتیجے میں جلد ہی انھیں فتح حاصل ہو گی۔ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے بھی بحرین کے مجاہد و انقلابی عالم دین کی شہریت منسوخ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں آل خلیفہ حکام کی شہریت کی دستاویزات کا غیر جانبدار بین الاقوامی اداروں میں جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز بے بنیاد الزامات عائد کر کے بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر دی جس پر مختلف ملکوں کی تمام اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button