سعودی عرب عراق کے داخلی امور میں مداخلت سے باز آ جائے
رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے جمعے کے دن کہا کہ بغداد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت پر مبنی بیانات دینے کی بنا پر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
عراق کی وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہاکہ کسی بھی سفیر کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عراق کے ساتھ اپنے ملک کی دشمنی کو دوسرے ملکوں تک منتقل کر کے عراق میں اختلافات ڈالنے کے لئے اپنے سفارتی مشن سے ناجائز فائدہ اٹھائے ۔
احمد جمال نے مزید کہا کہ عراقی وزارت خارجہ ویانا معاہدے کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں ضروری اور مناسب اقدامات انجام دے گی۔
عراق کی وزارت خارجہ کےترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے سفیر کو رائے عامہ کے ساتھ گفتگو کرنےاور ذرائع ابلاغ کے ساتھ سفیروں کے رویۓ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی پابندی اور عراق کے داخلی امور میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہئے خاص طورپراس بات کے پیش نظر کہ عراق اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ بغداد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ دہشت گرد گرودہ داعش کے قبضے سے فلوجہ کی آزادی کے آپریشن کا مقصد اس شہر کی آبادی کا تناسب بگاڑنا ہے۔