مشرق وسطی

شام: درعا میں فوج اور دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ میں شدید لڑائی

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے  درعا شہر کے مضافات میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اس گروہ کے متعدد عناصر کو ہلاک کر دیا۔

درعا شہر شام اور اردن کی مشترکہ سرحد کے قریب واقع ہے اور اردن کے شہر اربد کے باشندوں نے ہفتے کے دن جبھۃ النصرہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شام کی فوج کی جھڑپ اور بم دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ اس جھڑپ میں درعا شہر کے مشرق میں چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع النعیمہ علاقے کے مغرب میں جبھۃ النصرہ کا ایک واچ ٹاور اور کنٹرول روم تباہ ہوگیا۔

اردن سے شائع ہونے والے اخبار الغد نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہےکہ مسلح دہشت گرد گروہوں کے ساتھ شام کی فوج کی جھڑپ کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کے باعث شمالی اردن میں شام کی سرحد کے قریب واقع الشجرہ، الطرہ، عمراوہ اور الذنیبہ دیہاتوں میں لوگوں مکانات لرز اٹھے

متعلقہ مضامین

Back to top button