دنیا

جنیوا: اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے دفتر کے باہربھوک ہڑتال کے حق میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: سوئزلینڈ کےشہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ہیڈکوائٹر کے سامنے اھلبیت فاؤنڈیشن جنیوا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اطلاعات کے مطابق جینوا میں مقیم پاکستانی کمینوٹی نے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک پڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہریں ہاتھو ں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان میں جاری مظالم کو فوری روکنے کا مطالبہ تحریر تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button