عراق: فلوجہ شہر میں گورنر ہاؤس کو آزاد کرا لیا گیا

17 جون, 2016 00:00

پریس ٹی وی نے بریکنگ نیوز دی ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ شہر میں گورنر ہا‎ؤس کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ عراقی سیکورٹی فورسز نے فلوجہ کے جنوب مشرق میں واقع العرسان علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد اس علاقے کی عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔

9:09 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔