ایران

ایران میں مکمل طور پر امن و سلامتی / دہشت گرد گروہوں پر قریبی نظر

اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزیرحجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں مکمل امن و سلامتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام زمانہ(عج) کے گمنام سپاہیوں کی دہشت گرد گروہوں کی معاندانہ حرکتوں پر قریبی نظر ہے۔ محمود علوی نے کہا کہ معاشرے میں امن و سلامتی کے ساتھ خوشی اور نشاط کی بھی ضرورت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام سکیورٹی ادارے عوام سے ، عوام کے ہمراہ اور عوام کے لئے ہیں اور ملک میں امن و سلامتی اورشوق و نشاط کا ماحول فراہم کرنا سکیورٹی اداروں کے اہم وظائف میں شامل ہے۔سید محمود علوی نے رویان علمی ریسرچ سینٹر کے دورے کے دوران کہا کہ ملک میں سیاسی، اقتصادی اور علمی پیشرفت اور ترقی امن و سلامتی کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔انھوں نے کہا کہ رویان علمی ریسرچ سینٹرنے ملک کی علمی پیشرفت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی جوان ہمت اور شجاعت کے ساتھ علمی ترقی اور پیشرفت کی اعلی ترین بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button