پاکستان

کوئٹہ : کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس افسر شہید

شیعیت نیوز:  کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی کا اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے شفیع کالونی میں کالعدم اہلسنت و الجماعت مینگل گرو پ کے  موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ایس ایچ او شبیر احمد پر فائرنگ کردی۔

ایک گولی پولیس اہلکار کے سر پر لگی جس کے نتیجے میں وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس اہلکار کی لاش کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے لیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز کوئٹہ کے کلی الماس علاقے میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button