ایران

خطے میں ایران، روس اور شام کے مفادات مشترکہ ہیں

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور شام کے مفادات مشترکہ اور اسٹریٹیجک ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے  گفتگو کے دوران تہران میں بلائے جانے والے ایران، روس اور شام کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تینوں ممالک مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں ایران، روس اور شام کے اتحاد کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور شام کی حکومت کے قانونی اور اس ملک کے عوام کے مظلوم ہونے کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران ان کی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سیاسی اور فوجی اعتبار سے شامی حکومت اور قوم اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button