پاکستان

عامر لیاقت کی پنجتن کے ناموں کی توہین، ناچ گانا اور ڈانس ہوتا رہا

شیعیت نیوز: جیو ٹیلی ویژن پر ایک بار پھر اہلیبت علیہ سلام کی توہین کی جارہی ہے جسکا ابھی تک کسی نے نوٹس نہیں لیا، اطلاعات کے مطابق رمضان نشریات کے لئے بنائے گئے سیٹ پر کشی نجات اور پنجتن علیہ سلام کے ناموں کے بینر آویزان کیئے گئے ہیں، جو قابل تحسین بات ہے لیکن رمضان ٹرانسمیشن کی حد تک قابل قبول ہے، رمضان ٹرانسمیشن کے بعد عامر لیاقت کے پروگرام انعام گھر میں اسی سیٹ کے استعمال اور پنجتن پاک جیسی معصوم ہستیوں کے ناموں کے نیچے ناچ گانے اور غیر اخلاقی حرکتوں پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے۔

عوام کاکہنا ہے کہ اہلیبت علیہ سلام واقعاً کشتی نجات ہیں تاہم ان پاک ہستیوں کے ناموں کی بھی حرمت ہے جو انعام گھر جیسے غیر اخلاقی پروگرام میں قابل مذمت ہے، عامر لیاقت کو چاہئے کے وہ اپنے اس پروگرام کے لئے سیٹ تبدیل کرے۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عامر لیاقت جیسے طبقہ جو سیکولر دین کا حامی ہےہوسکتا ہے منعظم پلاننگ کے تحت اس طرح کے سیٹ کے نیچے انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کرواکر یہ تاثر دینا چاہتا ہو کہ اہلیبت علیہ سلام کے سائے تلے ہلکا پھلکا ناچ گانے کرنے میں کوئی عار نہیں ، اور یہ اس نام نہاد دین پرستوں کا عمومی نظریہ بھی ہے جیسے وہ سافٹ پاور یعنی میڈیا کو استعمال کرکے ترویج دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سب میڈیا کے ذریعہ ان ہستیوں کی عزت و احترام کو ختم کرنے کی سازش ہے، اور سیکولر دینی کی تبلیغ کے علاوہ کچھ نہیں، ہمیں حرمت پنجتن کی خاطر آواز اُٹھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button