پاکستان

بھوک ہڑتال کیمپ میں رمضان کا پہلا دن،دعائیں اور قرآنی کلاسز کا اہتمام

شیعیت نیوز: بھوک ہڑتال کیمپ میں آج رمضان المبارک کے پہلے روز دروس کا اہتمام ہوا جس میں دسیوں افراد شریک ہوئے،جبکہ بھوک ہڑتال کیمپ میں رمضان رحمت ورک شاپ کا اعلان بھی منعقد ہورہی  ہے جس میں مختلف علماٗ کرام خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق آج بھوک ہڑتال کے ۲۶ ویں روز بھوک ہڑتال کیمپ میں رمضان المبارک کے پہلے دن دورس ،دعائیں اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے اسلام آباد و اطراف سے شرکت کی جبکہ بھوک ہڑتال کیمپ میں ہونے والی رمضان ورک شاپ سے حجت السلام علامہ سید حسن ظفر نقوی نے روک شاپ سے خطاب کیا۔۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔

تاہم چند دن قبل اسلام آباد میں ایک اہم آل پاکستان شیعہ پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں طے پایا ہے کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف اب عید کے بعد لانگ مارچ کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں افراد کے شریک ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button