پاکستان

فاروق ستار کا ایم ڈبلیو ایم پربے بنیاد الزام تراشی اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشیش ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ترجمان مختار امامی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جناب فاروق ستار کے دنیا نیوز کے پروگرام پہ تبصرہ کرتے ھوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کسی بھی سے سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ھی کسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈا پہ یقین رکھتی ھے ۔

 فاروق ستار کا مجلس وحدت پہ بے بنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشیش ھے ، مجلس وحدت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کےمطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاھتی ھے ۔

MWMنے شیعہ کمیونٹی میں MQM مخالف مہم چلائی، فاروق ستار کا الزام

ھماری جدوجہد پرامن و خوشحال پاکستان کیلے ھے جس میں محبت ، رواداری اور بھائی چارہ ھو ۔ جہاں نفرت، تشدد ، بھتہ خوری اور قتل عام نہ ھو ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کے قائدین نے کئ بار ملاقاتوں کیلے آنیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رھنماوں کو واضح طور پہ کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں موجود شیعہ مخالف عناصر اور شیعہ قتل عام میں ملوث گروپس کو پارٹی سے نکلیں جس پہ ان رھنماوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا ۔مجلس وحدت کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی کے جنازہ میں متحدہ مخالف نعرہ بازی کا مجلس وحدت س کوئی تعلق نہیں اور انکی جماعت اسطرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button