مشرق وسطی

شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے

شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شہر حلب کے علاقوں الجابریہ اور المیدان پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے-

دہشت گردوں نے اسی طرح حلب کے علاقوں سلیمان الحلبی ، السلیمانیہ، شاہراہ نیل، الراموسہ اور الموکامبو پر راکٹ داغے اور ان حملوں میں بھی متعدد شہری زخمی ہوگئے- تکفیری دہشت گرد پے در پے شکستوں کے بعد ، حلب کے رہائشی علاقوں پر راکٹ برسا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button