پاکستان

شہید محمد عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعیت نیوز: گذشتہ روز دہشتگرد وں کے حملے میں شہید ہونے والے محمد عباس کی نماز جے ون ایئر یا کورنگی میں ادا کردی گئی ، جس میں علاقہ اور شہر بھر سے ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لانڈھی 36B میں امامبارگاہ اور مسجد کی زیر تعمیر دیوار پر فساد برپا کرکے دہشتگردوں نے شیعہ آبادی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ۱۱ مومنین شہید اور ایک مومن محمد عباس جعفری شہید ہوگیا تھا جسکی نماز جناز کورنگی میں ہزاروں مومنین کی موجود گی میں ادا کی گئی، شہید کی نماز جنازہ مولانا اشرف نے پڑھائی جبکہ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر سبحانی ،اور ایم ڈبلیو ایم کے علی حسین نقوی موجود تھے۔

.jpg

 واضح رہے کہ لانڈھی اثناء عشری مسجد متازعہ نہیں 1972 سے یہ مسجد موجود ہے اور  یہاں باجماعت نماز باقائدگی سے ہوتی ہے اہل تشیع فقہ میں ناجائز زمین پر نماز پڑھنا شرعی طور پر جائز نہیں. لہذا معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والےحقائق سے پر دہ پوشی کر رہے ہیں۔

 اگر  آپ حضرات لانڈھی 36 بی مسجد اثنا ء عشری کا دورہ کریں تو آپ کے سامنے حقائق با آسانی آجائے گی دراصل مسجد کے ساتھ زمین جو مسجد ہی کی ملکیت ہے اس پر ایک تکفیری گروہ جس کی پشت پناہی ایک سیاسی جماعت کر رہی ہے پر قبضہ کرنا چاہتی  ہے جس کے پاس اس جگہ کے دستاویزات تو دور کی بات اس کے قریب علاقہ مکینوں کی حمایت  بھی حاصل نہیں، دوسری جانب  نہ ہی مسجد کے اطراف میں موجود  کسی ایک شیعہ و سنی گھرانوں کو مسجد کی دیوار بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، لہذا  واقعہ سازش کے تحت فرقہ وارانہ رنگ دیا جارہا ہے، ان فرقہ پرستوں نے بسیں بھر کے دیگر علاقوں سے افراد کو لانڈھی 36 بی پھنچایا شیعہ آبادی پر فائرنگ اور پیٹرول بموں سے حملے ایک منظم سازش  ہے جس کے نیجہ میں ایک اہل تشیع نوجوان محمد عباس اپنی جان سے ہاتھ بیٹھا.

متعلقہ مضامین

Back to top button