پاکستان

سعودی ایما ٗ پر ملک میں فرقہ واریت و نفرت پھیلانے کے لئے دفاع پاکستان کونسل متحرک

شیعیت نیوز: ملک کے مقتدر و قومی دفاع اداروں کو اس جانب متوجہ ہونے کی اشد ضرورت ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کے لئے سعودی عرب نے اپنے پالتوں کو میدان میں آنے کے لئے متحرک کردیا ہے، جنکا نعرہ بظاہر ڈورن حملوں کے خلاف تحریک چلانا ہے پر ہدف ایران اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف ماحول بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفاع پاکستان کونسل جو تمام شدت پسند و کالعدم جماعتوں کا اتحاد ہے کو ایک بار پھر متحرک کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے ، دفاع پاکستان کونسل کا یہ اجلاس امریکی ڈرون حملے کہ جسکے نتیجے میں دفاع پاکستان کونسل کے سرکردہ رہنماوں کے روحانی پیشوا دہشتگرد جماعت طالبان کے امیر المومنین جناب ملا منصور کی ہلاکت کی خبر یں آئیں تھیں اسی سلسلے میں دفاع پاکستان کونسل کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ امریکی جارحیت کے خلاف ملک میں تحریک شروع کی جائے۔

تاہم اس اجلاس کے بعد ہونے والی خصوصی ملاقاتوں کی تفصیل سوشل میڈیا پر سعودی ایجنٹوں نے اپنے پیجز پر خود نشر کردیں جس سے اس نام نہاد دفاع پاکستان کونسل کا ہدف کھل کر واضح ہوگیا ہے، امریکا و بھارت تو ایک بہانہ ہیں اصل نشانہ ایران و شیعہ مسلمان ہیں تاکہ پاکستان کو اپنے قریبی دوست ملک ایران سے اشتعال انگیز ی و نفرت پھیلا کر دور کیا جاسکے۔

index.jpg

واضح رہے کہ پہلے ہی نواز حکومت اپنی غیر واضح خارجہ پالیسی کے ذریعہ اپنے پڑوسی ممالک سے دوری اختیار کرچکی ہے، جہاں آج پاکستان کو ہونا چاہئے تھا وہاں ہماری کمزور اور ناقص اور سعودی زیر اثر خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت نے اپنی جگہ بنالی ہے، لہذا اس ملک کے لئے بہتر سوچنے والے اور اس ملک کو ترقی کی اعلیٰ منزل پر دیکھنے والے مقتدر حلقہ و ادارے اس حساس مسئلے پر سنجیدہ نا ہوئے تو سعودی عرب اپنے ساتھ ساتھ ہمارے ملک خداداد پاکستان کو بھی تبائی کے دھانے پر الاکھڑ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button