مشرق وسطی

دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں کو شکست

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں شامی فوج کی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کو بھاری شکست ہوئی ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے اہم اڈے "تل فرزات” کے اسٹریٹیجک علاقے میں شامی فوج اور عوامی دستوں کی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کو سخت ہزیمت اٹھانی پڑی ہے- دمشق کے غوطہ شرقی کے علاقے النشائیہ میں بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں- ان جھڑپوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے اور ان کے فوجی ساز و سامان بھی تباہ کردیئے گئے- در ایں اثنا شامی فوج نے "بانوراما” علاقے کے اطراف میں داعش دہشت گردوں کے گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی- اس کاروائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کی متعدد بکتر گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں –

واضح رہے شام کا بحران مارچ دوہزار گیارہ سے شروع ہوا تھا۔اس بحران کا بنیادی سبب وہ تکفیری دہشتگرد ہیں جنہیں دنیا کے مختلف علاقوں سے شام بھیجا جار رہا ہے۔ ان دہشتگردوں کی وحشیانہ کاروائیوں میں اب تک دسیوں ہزار شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے ملکوں میں پناہ لینے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ یاد رہے کہ شام میں جاری تکفیری فتنوں میں اربوں ڈالر کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button