عراق

عراق دنیا کی نیابت میں دہشت گردوں سے جنگ لڑرہا ہے

عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ عمار حکیم نے بغداد میں سعودی عرب کے سفیر ثامر السبہان کے ساتھ ملاقات میں داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز اور عوام کی قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق دنیا کی نیابت میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔

عمار حکیم نےسعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں داعش دہشت گردوں کو خونخوار دہشت گرد گروہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے عراق کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رکھا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم عراقی عوام کا سرکاٹ نے کی وہابی تکفیری دہشت گردوں کو اجازت نہیں دیں گے۔

عمار حکیم نے بغداد میں سعودی سفارتخانہ کے دوبار کھلنے کو دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مؤثر قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے کیونکہ داعش دہشت گرد سعودی عرب کے لئے بھی اب بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے باہمی تعلقات کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف عراق کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button