مشرق وسطی

شام: شمالی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کا حملہ

شام کے صوبے حلب سمیت اس ملک کے شمالی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملے جاری ہیں۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام میں واقع حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں شام کے متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق جنوب مغربی دمشق میں واقع داریا قصبے میں شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جاری لڑائی میں جمعرات کے دن سہ پہر کے وقت سے تیزی آگئی ہے۔ اس لڑائی کے دوران شام کی فوج نے جنوبی داریا میں واقع العلانی کے علاقے میں واقع بعض رہائشی عمارتوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شام کی ہلال احمر سوسائٹی نے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے چھ ٹرکوں کے دوما شہر میں داخلے کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر ،ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد شام میں محاصرے کے شکار علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے اور اسے لوگوں میں تقسیم کئے جانے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button