پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی منافقت ختم کرے،شیعہ قاتلوں کو جلسے کی اجازت قاتلوں کی سہولت کاری ہے

شیعیت نیوز: کالعد م دہشتگر د اہلسنت و الجماعت خیر پور سندھ میں 27مئی کو عظمت صحابہ کے نام پر اشتعال انگیز کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں شہید خرم زکی کے قاتل دہشتگرد جماعت کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی خصوصی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہی ہدایت پر اس کالعدم جماعت کے سربراہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف شہید خرم زکی کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن اسے گرفتا ر نہیں کیا گیا ، جبکہ وزیر اعلی کے شہر میں ہونے والی اس کانفرنس میں یہ دہشتگر د مودعو ہے ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

شہید خرم زکی کے قتل کا مقدمہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی اور مولوی عبدالعزیز کے خلاف درج

ایک طرف اسلام آباد میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف ہونے والی بھوک ہڑتال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرکت اور اظہار یکجہتی کرنے کےآرہے ہیں اور دوسرے جانب ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کی قاتل کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کو خیر پور میں جلسہ کی آڑ میں شیعہ نسل کشی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کھلم کھلااجازت بھی؟کیا یہ پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت نہیں۔

دوسری جانب سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہےکہ خیرپور میں دہشتگرد جماعت کا ہونے والا جلسہ روکایا جائے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پی پی پی اور وزیر اعلیٰ سندھ اپنے حلقہ انتخاب میںنیشنل ایکشن پلان کی ہونے والی اس کھلے عام خلاف ورزی کے خلاف کوئی انتہائی اقدام اُٹھائیں گے یا نہیں؟

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ جوکہ نیشنل ایکشن پلان کے سندھ میں  چیمپین ہیں انکی سربراہی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے کہ لیکن ایک دہشتگر د جماعت نے انکے ہی آبائی شہر میں کانفرنس کا اعلان کرکے نا صرف نیشل ایکشن پلان کو چیلنج کیا ہے بلکہ اس نام نہاد قانون کی اصلیت بھی لوگوں کے سامنے آشکار کردی ہے کہ یہ قانوں صرف بے وقوف بنانے کے لئے حقیقت سے اسکا کوئی تعلق نہیں اور ناہی دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو اسکا خوف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button