مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کی جارحیتوں کے خلاف فلسطینوں کا ردعمل

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے پانچ صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا –

العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسیطینی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فلسطینی جوانوں نے شہر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر آتش گیر مادے سے حملہ کرکے پانچ صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا- فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے جواب میں اکتوبر دوہزار پندرہ کے اوائل سے اب تک تقریبا پینتیس صیہونیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا ہے- فلسطین کے مختلف علاقوں میں اکتوبر دوہزار پندرہ کے اوائل سے فلسطینی عوام، صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور صیہونی حکومت کے یہ جارحانہ اقدامات، انتفاضہ قدس کے آغاز پر منتج ہوئے ہیں- اسرائیلی فوجیوں نے انتفاضہ قدس کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا دو سو پندرہ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی اور گرفتار کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button