ایران

عالمی سامراج کا رویہ شکست خوردہ ہے: فیروز آبادی

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیروز آبادی نے حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر کمانڈر شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ عالمی استکبار کی فوجی جنگ میں شکست ہوچکی ہے تاہم وہ تسلط پسندی سے ہاتھ نہیں اٹھا رہا ہے- جنرل فیروز آبادی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے کہا کہ عالمی استکبار نفسیاتی جنگ چھیڑنے کا درپے ہے لیکن وہ اپنے مقصد کو حاصل نہیں کرسکے گا- شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت کی مناسبت سے پروگرام کل تہران میں منعقد ہوا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button