پاکستان

طوفانی بارش کے باوجود بھوک ہڑتال تحریک بارہویں روز میں داخل، حکومتی بے حسی برقرار

شیعیت نیوز: شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی بےحسی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بارہویں روز میں داخل ہوگئی ہے ، احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود اور عمائدین کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ دنیا بھر میں پاکستانی شیعہ کمیونٹی بھی پاکستان حکمرانوں کی بے حسی کے باعث اپنے گھر وں سے باہر نکل آئی ہے، امریکا، یورپ سمیت کئی عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے حکمرانوں کی بے حسی کے حلاف سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کیئے ،جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چوبیس گھنٹے سے پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کیمپ لگایا گیا تاہم بے حسی اور ڈھیٹ نواز حکومت مظلوموں کی فریادرسی کے لئے نا پہنچی ۔

ذرائع کے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے کئی ایک گمنام وزیروں کے ذریعہ ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماوں سے رابطہ قائم کیا ہے اور کہا کہ احتجاج ختم کردیں ، تاہم احتجا ج اور بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کا فیصلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے اور وہ خود بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں ، انکا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پر عمل نہیں ہوتا وہ یہاں سے نہیں اُٹھیں گے۔

دوسری جانب گذشتہ روز سخت طوفانی ہواوں اور بارشوں نے بھی احتجاج میں بیٹھے قائدیں اور شیعہ قوم کے نمائندوں کے حوصلے پست نہیں کیئے، اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ہم کشتیاں جلا کر نکل کھڑے ہوئے ہیں طوفانوں اور مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

13238986_606356352860164_8125683014387457029_n.jpg

پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔

دھیان رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال تحریک ملکی سطح سے نکل کر عالمی توجہ حاصل کرتی جارہی ہے ، ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتیں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرچکی ہیں، عمران خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے سربراہ ہیں نے بھی بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے مسئلہ کو سنجیدیگی سے غور کر کےحل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی تو وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب و وفاقی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کے سہولت کار اور خاموش سپورٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button