دنیا

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی ایمبیسی کے سامنے دھرنا دیا گیا

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف احتجاج میں بیٹھے شیعہ رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور شیعہ قوم کے مطالبات کی منظوری کے لئے جرمنی کے شہر فرینکفر ٹ میں بھی احتجاجی دھرنا پاکستانی ایمبیسی کے باہر دیا گیا جس میں شہر میں رہنے والے مومنین نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مومنین نے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف پاکستانی ایمبیسی کے سامنے چوبیس گھنٹوں کے لئے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا کر اسلام آباد میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر اجتماعی دعا اور نماز باجماعت بھی اسی کیمپ پر ادا کی گئی۔

دھیان رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال تحریک ملکی سطح سے نکل کر عالمی توجہ حاصل کرتی جارہی ہے ، ملک کے اندر موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت اپوزیشن جماعتیں بھی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کرچکی ہیں، عمران خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی جماعت کے سربراہ ہیں نے بھی بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کیا اور صوبہ میں ہونے والی شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے مسئلہ کو سنجیدیگی سے غور کر کےحل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم اگر کسی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی تو وہ مسلم لیگ ن کی پنجاب و وفاقی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کے سہولت کار اور خاموش سپورٹر ہیں۔

CjJEf07XIAA9AL5.jpg

CjJEiM8W0AAiP8T.jpg

CjJEcN9WEAAzcBV.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button