پاکستان

آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی، مقررین

شیعیت نیوزـ : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 44 واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔یومِ تاسیس کامرکزی پروگرام انچولی سوسائٹی رشید ترابی پارک میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں رکن مرکزی نظارت مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی ، مولانا صادق تقوی سمیت کراچی بھر سے آئی ایس او کے ممبران اور علما ءاکرام نے شرکت کی، ساتھ ہی کراچی کی تمام جامعات و کالجز کے طلباءنے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق تقوی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 44سالہ جدوجہد کی ایک ایسی روشن حقیقت ہے جسکے اثرات و ثمرات کا وزن معاشرے میں واضع طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایس او کے یہ نوجوان اُس دور میں اسلام کے نمائندے بن کر ابھرے کہ جب تعلیمی اداروں میں دین کی بات کرنے والوں اور باریش جوانوں کو تنقید کا نشانہ بنایاجاتا تھا ایسے مشکلات حالات میں آئی ایس او نے جوانوں کو کمیونزم اور سوشلزم کی دلدل سے نکال کر ایک نئی شناخت عطا کی اور تعلیمی رشد عطا کرنے کے ساتھ ساتھ انکے فکری شعور کی اجاگر کرتے ہوئے جوانوں کو ایک عالمی نہضت کے ساتھ مربوط کر دیا ۔ رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 44 سال قبل جو پودا ڈاکٹر محمد علی نقوی،اور ان کے رفقاءنے لگایا آج ایک مضبوط سایا دار درخت بن چکا ہے ۔اس درخت کے پاک سائے کی اہمیت کا اندازہ میں یا آپ نہیں لگاسکتے بلکہ اس کی اہمیت وہ طلباءجانتے ہیں جو جامعات میں ہوں ۔انہوں نے کہ کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملت جعفریہ کا سرمایہ و بازو ہے، آئی ایس او نے اُس وقت ملت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لی جب ملت انتہائی نازک دور سے گزر رہی تھی۔بلخصوص جامعات میں طلبہ کی رہنمائی و انکے حقوق کا تحفظ کیا آئی ایس او کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کے دوسری طلباءتنظیموں کی طرح مخصوص گروہ کے لیے نہیں بلکہ تمام طلبہ کے لیے یکساں امداد کرتی ہے۔اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقام شکر ہے کہ آج ہم اس نعمت پردردگار کا 44 واں یوم تاسیس منا رہے ہیں یہ دن جہاں تشکر کا دن ہے وہیں محاسبہ اور تجدید عہد کا دن ہے ,اس دن تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم ماضی کی طرح اپنے سفر کی پہلے سے کہیں زیادہ منظم اور مستحکم انداز میںجاری رکھیں گے۔آج آئی ایس او پاکستان کا شمار فقط ایک طلبہ تنظیم کے طور پر نہیں بلکہ عالمی اسلامی تحریکوں میں ہوتا ہے۔ دنیا کی تمام انقلابی، اسلامی تحریکیں آئی ایس او پاکستان سے واقف ہیں اور اسے پاکستان میں استعماری سازش کے خلاف نبردآزما جوانوں کی ایک منظم تحریک کے طور پر پیش کرتی ہیںاس عظیم موقع پر ملت اسلامیہ کے تمام غیور فرزندان سے التماس کروں گا کہ وہ اس مقام پر خدا کا شکر ادا کریں اور اس کارواں حریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردا ر ادا کر یں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button