عراق

بدامنی عراق کے نقصان میں ہے: وزیر اعظم

عراقی وزیر اعظم نے بغداد کے گرین زون علاقے پر مظاہرین کے حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آشوب اور بدامنی پھیلانا ملک اور قوم کے نقصان میں ہے-

شیعت کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہفتے کی صبح کو کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں فوج کی جاری کامیابی کے دوران بعض مداخلت پسند عناصر، ملک میں آشوب برپا کرنے کے درپے ہیں- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افراد بجائے اس کے کہ میدان جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما ہوں، خود مسلح گروہوں کی صورت میں، بغداد میں سیکورٹی فورسیز کے مقابلے میں لڑ رہے ہیں- العبادی نے کہا کہ یہ افراد ان اقدامات کے ذریعے درحقیقت داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوج کی کامیابیوں کو لاحاصل بنا رہے ہیں- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ان میں سے بعض افراد اس کوشش میں ہیں کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فوجیوں کی کامیابیوں کو ناکام بنادیں – انہوں نے جمعے کو بغداد میں سرکاری عمارتوں پر حملے اور لوٹ مار کو ناقابل قبول قرار دیا- حیدر العبادی نے کہا کہ اس کاروائی ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی- العبادی نے عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدامنی اور آشوب برپا کرنے والے اقدامات کے مقابلے میں ہوشیاری سے کام لیں – واضح رہے کہ مقتدی صدر کے حامی، جمعے کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون پر حملہ کرکے وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہوگئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button