یمن

یمن پر سعودی جارحین کے حملے بدستور جاری

سعودی جارحین اور ایجنٹوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں-

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں اس ملک کے جنوبی صوبے تعز کے وازعیہ علاقے پر بمباری کی ہے- سعودی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے اسی طرح صوبہ صنعاء میں بنی حشیش کے علاقے "شرفہ” پر بھی متعدد بار بمباری کی ہے- سعودی جارحین نے جمعے کی رات کو صوبہ حجۃ کے علاقے ارض اور صوبہ مآرب کے صرواح علاقے پر بھی بم گرائے ہیں- سعودی ایجنٹوں نے صوبہ صنعاء کے علاقے نھم کے مختلف علاقوں پر بھی میزائل داغے ہیں – سعودی اتحاد نے علاقے کے بعض عرب ملکوں اور امریکی حمایت سے، مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر اپنے حملوں کا آغاز کیا جو اب بھی جاری ہے ان حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی منجملہ عورتیں اور بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button