دنیا

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کے لئے روس کی امریکہ کو تجویز

روسی وزیر دفاع نے تجویز پیش کی ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن مشترکہ طور پر شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کریں-

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو نے تجویز پیش کی ہے کہ روس اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کی فضائیہ مشترکہ طور پر، شام میں موجود دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش، جبھۃ النصرۃ اور جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے والے گروہوں کے خلاف حملے کرے-

سرگئی شویگو نے کہا کہ روسی فضائیہ اور داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کو چاہئے کہ ترکی کی سرحد سے غیر قانونی طور پر شام میں داخل ہونے والے جنگی سازوسامان اور ہتھیاروں کی کھیپوں کو بھی نشانہ بنائیں- روسی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملوں کو شام میں دائمی جنگ بندی کے قیام کا باعث قرار دیا-

واضح رہے کہ شام میں مارچ دوہزار گیارہ سے بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی، سعودی عرب، قطر ، امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کا قتل عام کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button