اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم دفتر آمد، بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز: ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ رات حکومت کے وزیر ڈاکڑ طارق فضل چوہدری نے ایک وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں رابطہ کیا اور ملاقات کے لئے وقت مانگا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرئٹری سیاسیات جناب اسد نقوی اور مرکزی رہنما ناصر شیرازی نے حکومتی وفد سے ملاقات کی ہے۔
شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے کہا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کی ایما پر یہاں آیا ہوں ، انہوں نے کہا کہ آپ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بھوک ہڑتال سے واپس بلالیں ہم آپکے مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد نے ڈاکڑ عارف علوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے اور کہا کہ عمران خان شیعہ قوم کے خدشات دور کرنےکے لئے تیار ہیں۔
تاہم اندورنی ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ جب تک مطالبات پر عمل نہیں ہوتا احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات ایسے نہیں کہ جن پر عمل نا ہوسکے ، ہم فوری عمل کا مطالبہ کررہے ہیں۔