پاکستان

اسلام آباد : شہر اقتدار میں مشترکہ نمازجمعہ نیشنل پریس کلب کے سامنے ادا ہوگی

شیعیت نیوز: شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف گذشتہ جمعہ سے  شیعہ حقوق کی جنگ اور دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال میں بیٹھے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے حمایت میں مشترکہ نمازجمعہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی ،ٹارگیٹ کلنگ اور ملک بھر میں شیعہ نسل کشی پر عسکری اداروں اور حکومت کی بے حسی و خاموشی کے خلاف جاری بھوک ہڑتالی کیمپ  اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئے G-6/2اور G-9/2میں ہونے والے نماز جمعہ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے ادا کرنے کا اعلان کیا گیا اور نمازیوں کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ وہ نیشنل پریس کلب پہنچ کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کریں، جبکہ اس اجتماع کی علامہ شفا نجفی، علامہ شیخ اختر عباس، ذاکرین اور ماتمی سنگتوں سمیت تمام ملی و قومی اداروں نے بھی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دھیان رہے کہ ۲۰ مئی کو شہر اقتدار کی مشتر کہ نماز جمعہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے ادا کی جائے گی۔
 
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کو آج ساتواں دن گذر رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمانوں میں  بے چینی اور بیداری بھی بڑھتی جارہی ہے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی شیعہ اس جانب متوجہ ہورہے ہیں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کے اس بہادرانہ اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مطالبات کی منظور ی پر زور بھی بڑھتا جارہا  ہے لیکن اگر کسی کو ہوش نہیں آرہا ہے تو ہمارے حکمران اور عسکری ادارے ہیں ، البتہ اگر حکمرانوں کی اسطرح  بے حسی  و خاموشی جاری رہی تو شیعہ قوم کی بیداری اور یکجہتی ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کرجائے گی جیسے حکمرانوں کے لئے سنبھالنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button