پاکستان

بھوک ہڑتال پر حکومتی بے حسی: شیعہ قوم میں بیداری و بے چینی میں اضافہ،بڑی تحریک کاخدشہ بڑھ گیا

شیعیت نیوز:  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کو آج ساتواں دن گذر رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمانوں میں  بے چینی اور بیداری بھی بڑھتی جارہی ہے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی شیعہ اس جانب متوجہ ہورہے ہیں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  کے اس بہادرانہ اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مطالبات کی منظور ی پر زور بھی بڑھتا جارہا  ہے لیکن اگر کسی کو ہوش نہیں آرہا ہے تو ہمارے حکمران اور عسکری ادارے ہیں ، البتہ اگر حکمرانوں کی اسطرح  بے حسی  و خاموشی جاری رہی تو شیعہ قوم کی بیداری اور یکجہتی ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کرجائے گی جیسے حکمرانوں کے لئے سنبھالنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

اطلاعات کے مطابق آج پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی اور شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کی حمایت میں اہلیاں ملیر و شاہ فیصل ٹاون کی جانب سے  اسٹار گیٹ پر چراغان اور پرامن احتجاج کیا جائے گا، اسکے علاوہ بھی کراچی سمیت پاکستان  کے کئی شہروں میں اِسطرح کے احتجاجات کاسلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں موجود  شیعہ پاکستانی کمینوٹی بھی سراپائے احتجاج  ہے ، اطلاعات کے مطابق امریکا کے شہر ٹیکساس میں بھی احتجاج کیا جائے گا ،پورپ سمیت کینیڈا اور ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی جانب سے بھی سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button