دنیا

شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس علمائے شیعہ یورپ نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شیعہ ٹارگیٹ کلنگ اور حقوق کی پامالی کےخلاف اسلام آباد میں کی جانے والی بھوک ہڑتال کی حمایت میں مجلس علمائے شیعہ یورپ کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن لندن  کے سامنے چراغان کیا جائے گا۔

مجلس علمائے شیعہ یورپ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیعہ ٹارگیٹ کلنگ ، دہشتگردی اور شیعہ حقوق کی پامالی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے بھوک ہڑتال کے اعلان کی حمایت میں لندن ٹائم کے مطابق آٹھ بجے رات پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج اور چراغا ں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعہ ۱۳ مئی سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عمائدین  کے ساتھ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں، دوسری جانب پاکستان بھر میں بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قوم کے لئے اس جرت مندانہ اقدام  کی حمایت میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لئے گئے  ہیں،  جبکہ اب دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانی شیعہ مسلمان بھی اس احتجاجی سلسلہ کا حصہ بن رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button