سعودی عرب

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض، سعودی حکام سے ملاقاتیں

شام اور یمن کے خلاف جارحیت میں امریکا اور سعودی حکومت کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی جاری ہے۔
ریاض سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ سعودی عرب میں مشرق وسطی کے حالات بالخصوص شام اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹوں کے مطابق جان کیری نے اتوار کو سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں شام اور یمن کے خلاف ریاض اور واشنگٹن کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس سے پہلے سعودی ولیعہد محمد بن نائف سے ملاقات میں بھی مشرق وسطی کے حالات اور شام کے صدر بشار اسد کے خلاف دہشت گردی کی جنگ نیز یمن پر سعودی جارحیت میں ریاض اور واشنگٹن کے تعاون اور ہم آہنگی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ سنیچر کو ریاض پہنچے ہیں۔ انھوں نے ریاض پہنچنے کے بعد سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات میں باہمی روابط نیز بین الاقوامی مسائل اور مشرق وسطی کی صورتحال بالخصوص شام کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شام میں بشار اسد کے خلاف تکفیری دہشت گردوں کی تشکیل اور تقویت میں امریکا اور سعودی حکومت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی حکومت نے امریکا کے تعاون اور ہم آہنگی سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔ یمن پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں تقریبا دس ہزار یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت میں یمن کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button