دنیا

بحران شام کے خاتمے کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت پر آسٹریلیا کی تاکید

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی تعاون سے بحران شام کا خاتمہ اور علاقے میں استحکام بحال کیا جا سکتا ہے۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے پیر کے روز ایک بیان میں شام میں بڑھتے ہوئے ہولناک انسانی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحران شام کا واحد حل، اس ملک میں جنگ کا خاتمہ کیا جانا ہے۔ انھوں نے ویانا میں بحران شام سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں آسٹریلوی حکام کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں آسٹریلوی حکام بحران شام کے خاتمے سے متعلق کینبرا کے موقف کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے شام کی صورت حال کی بہتری کے لئے عالمی برادری کے ساتھ اپنے ملک کے تعاون پر تاکید بھی کی۔ انھوں نے اپنے ملک کے تعاون پر ایسی حالت میں تاکید کی ہے کہ شام و عراق میں آسٹریلیا کے تقریبا ایک سو دس شہری داعش دہشت گرد میں شمولیت اختیار کر کے دہشتگری میں سرگرم عمل ہیں اور ایک سو نوّے دیگر آسٹریلیا میں مالی مدد اور داعش میں رکنیت کے لئے لوگوں کو ترغیب دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے سلسلے میں دنیا کے سترہ ملکوں کے حکام کی شرکت سے ویانا اجلاس، منگل کو شروع ہو رہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button