سعودی عرب

9/11واقعہ میں سعودی عرب کے ملوث ہونے پر اسی ہزار دستاویزات موجود ہیں

 شیعیت نیوز: تسیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس بات کا انکشاف گیارہ ستمبر کے واقعے کے بارے میں شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اسی ہزار دستاویزات، فلوریڈا میں مقیم ایک سعودی خاندان کے بارے میں ایف بی آئی کی تحقیقات پر مشتمل ہیں جو گیارہ ستمبر کے واقعے سے دو روز قبل اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

ایف بی آئی کی ایک دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ سعودی خاندان کے ایک فرد اور گیارہ ستمبر کے واقعے میں ملوث افراد کے درمیان بہت زیادہ رابطے تھے۔

فلوریڈا کے سابق سینیٹر باب گراہم کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایف بی آئی نے اپریل دوہزار دو میں تحقیقات انجام دی تھیں لیکن یہ دستاویزکبھی کانگریس کی گیارہ ستمبر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے حوالے نہیں کی گئیں۔

صحافیوں کی جانب سے مذکورہ دستاویزات تک رسائی کی درخواست اور سینیٹر باب گراہم کی جانب سے اس دھمکی کےبعد کہ وہ مذکورہ دستاویزات کے حوالے سے گواہی دینے کے لیے تیار ہیں، امریکی محکمہ انصاف نے صرف پینتس صفحات شائع کرنے کی حامی بھری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button