دنیا

افغانستان: صوبہ بغلان میں دسیوں طالبان ہلاک اور زخمی

افغان فوج نےصوبہ بغلان میں دو الگ الگ کارروائیاں انجام دے کر دسیوں طالبان کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

افغان فوج کی ان کارروائیوں میں چودہ طالبان ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوگئے- ان کارروائیوں میں طالبان کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کر لئےگئے-

صوبہ بغلان افغانستان کے شورش زدہ صوبوں میں سے ایک ہے- افغان فوج نے صوبہ قندوز کے دشت ارجی اور صوبہ فاریاب کے غورماج علاقوں میں بھی کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود تباہ کر دئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button