مشرق وسطی

شام پراسرائیل کی بربریت میں حزب اللہ کے ایک سینئر رکن کی شہادت

شام پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں حزب اللہ کے ایک فداکار اور شجاع رکن شہید ہو گئے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں حزب اللہ لبنان کے اہم رکن مصطفی بدرالدین شہید ہو گئے۔ صیہونی حکومت نے ان کی رہائشگاہ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل حزب اللہ کے کئی مجاہدین منجملہ سمیر قنطار، جو شام کے مختلف اور سرحدی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کئے جانے میں شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرتے تھے، غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے کہا تھا کہ مغرب و اسرائیل اور علاقے کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مقابلے میں جب بھی شامی فوج اور تحریک مزاحمت کو کامیابی حاصل ہونے لگتی ہے، انھیں جارحیت کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ بشاراسد نے کہا کہ اسرائیل کی فضائیہ نے شام میں داعش جیسے دہشت گرد گروہ کی حمایت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکام کے اعتراف کے مطابق گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شام میں زخمی ہونے والے سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گردوں کو علاج و معالجے کے لئے اسرائیل منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button