پاکستان

آرمی چیف نے سانحہ صفورہ اور سبین محمود قتل میں ملوث دہشتگردوں کے دیٹھ وارنٹس کی توثق کردی

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ صفورہ میں ملوث مجرم سعد عزیز سمیت پانچ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کردیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹینینٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ دہشت گرد سانحہ صفورا گوٹھ اور سبین محمود کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان کو سزائے موت کا حکم فوجی عدالت نے سنایا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سزائے موت پانے والوں میں دہشت گردوں کے معاونت کاربھی شامل ہیں۔

پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں طاہر حسین منہاس، سعد عزیز، اسدالرحمن، حافظ ناصر، محمد اظہر عشرت شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button